روس نے برطانوی سفیروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا

05:24 PM, 15 Mar, 2018

ماسکو: برطانیہ کی جانب سے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے بعد روس نے بھی برطانوی سفارتکاروں کی ملک بدری کا فیصلہ کرلیا۔
بی بی سی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے کہ میڈیا سے گفتگو میں برطانوی سفارتکاروں کی ملک بدری کو یقینی قرار دیا۔روس نے اپنے سفیروں کی برطانیہ سے ملک بدری کو غیر ذمپ دارانہ اور شواہد کے بغیر اٹھایا گیا اقدام کہا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جب روسی وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ برطانوی سفارتکاروں کو کب ملک بدر کیا جائے گا تو انہوں نے کہا کہ ’بہت جلد، اور یہ میرا وعدہ ہے‘۔روسی وزیر خارجہ نے برطانوی الزامات کو انتہائی احمقانہ بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت کا یہ اقدام بریگزٹ کے بعد اس کو درپیش مسائل کی وجہ سے ہے۔

مزیدخبریں