بالی ووڈ دبنگ خا ن کی مبینہ بیوی سامنے آگئی،خودکشی کی کوشش

03:18 PM, 15 Mar, 2018

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف کنوارے اداکار سلمان خان کی مبینہ بیوی سامنے آگئی ہے اور اس نے خودکشی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس کو دبنگ خان سے دور کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اپنے جان دیدے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا سٹار پریاپرکاش کے والدین نے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی زندگی عجیب و غریب واقعات سے بھری پڑی ہے اور آئے دنوں ان کے ساتھ کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ پیش آتا رہتا ہے جس سے وہ شہ سرخیوں کی زینت بن جاتے ہیں۔اس مرتبہ ان کی ایک مبینہ طور پر بیوی سامنے آگئی ہے جس نے دعویٰ کیا ہے کہ ”سلمان میرا شوہر ہے“ اور اگر اسے اداکار سے علیحدہ یا دور کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ خودکشی کرلے گی۔

سلمان خان کسی فلم کی شوٹنگ کے باعث کسی دوسرے شہر گئے ہوئے تھے کہ موقع سے فائدہ اٹھا کر خاتون سکیورٹی گارڈز کو چکمہ دیتے ہوئے دبنگ خان کی رہائش گاہ کے اندر داخل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات نے غیر معیاری اشیاءفروخت کرنیوالوں کیخلاف نیا قانون لاگو کردیا

خاتون کے ہاتھ میں لوہے کی سلاخیں تھیں ، جسے دکھا کر اس نے سب کو خود سے دور کیا اور دھمکی دی کہ اگر اسے کسی نے کچھ کیا تو وہ ان سلاخوں سے ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلے گی۔ بعد ازاں فائر بریگیڈ کو بلوایا گیا جنہوں نے وہاں پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا۔

مزیدخبریں