سیٹ پر پہلے ہی دن ساتھی اداکار کے ناروا سلوک پر ان کے منہ پر تھپڑ مار دیا تھا، رادھیکا اپتے

02:16 PM, 15 Mar, 2018

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ رادھیکا اپتے نے کہا کہ سیٹ پر پہلے ہی دن ساﺅتھ انڈین اداکار کے ناروا سلوک پر میں نے انہیں تھپڑ مار دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رادھیکا اپتے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ساﺅتھ انڈین اداکار کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتا دی ،انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر پہلے ہی دن جب میں پہنچی تو ساﺅتھ انڈین اداکار نے میرے پاﺅں کو دانستہ چھوا جس پر مجھے غصہ آیا کیونکہ اس سے پہلے میں ان سے نہیںملی تھی اور میں نے ان کے منہ پر تھپڑ مار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:خبردار!اگر یہ کام کیا تو جیل جانا پڑے گا ،متحدہ عرب امارات حکومت نے نیا حکمنامہ جاری کردیا

یاد رہے کہ رادھیکا اپتے نے متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم’ پیڈمین‘ تھی جس میں انہوں نے اداکار کی بیوی کا کردار اداکیا۔

مزیدخبریں