دبئی:متحدہ عرب امارات کی حکومت نے غیر معیاری اشیاءبیچنے والوں کیلئے نیا حکمنامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق تین ملین درہم جرمانہ اور جیل کی سزا دی جائے گی۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل نیشنل کونسل کی جانب سے نیا قانون جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق غیر معیار اشیاءفروخت کرنیوالوں کو پانچ لاکھ سے تین ملین درہم تک جرمانہ اور قید کی سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پوری بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی فلم’رئیس‘ کے معروف اداکار ہارٹ اٹیک سے چل بسے
ایف این سی نے پراڈکٹ سیفٹی لاءڈرافٹ جس میں کہا گیا کہ ملک میں آنے والی اشیاءجو کہ صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں کا راستہ بند کرنے،ماحول کو محفوظ بنانے اور ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے یہ قانون پاس کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اکنامی کے وزیر سلطان بن سعید المنصوری نے شرکت کی اور ایف این سی ارکان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پراڈکٹ لاءملکی اور درآمد شدہ،نمائشی اشیاءپر لاگو ہوگا۔