کراچی کنگز کے موجودہ کپتان آئن مورگن نے پاکستان جانے سے معذرت کر لی

کراچی کنگز کے موجودہ کپتان آئن مورگن نے پاکستان جانے سے معذرت کر لی

شارجہ : پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان آئن مورگن نے لاہور اور کراچی میں ہونے والے میچوں میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق آئن مورگن کا کہناتھا کہ اگر ہماری ٹیم پلے آف مرحلے میں پہنچتی ہے تو میں مزید میچز کھیلنے کیلئے پاکستان نہیں آ سکوں گاانگلیںڈ کے ایک روزہ ٹیم کے کپتان این مورگن نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلیے پاکستان جانے کے بجائے فیملی کے ساتھ وقت گزاروں گا کیوں کہ دسمبر سے سفر کر رہا ہوں جب کہ پاکستان میں گزشتہ سال پی ایس ایل فائنل کافی مثبت تھا لیکن میں پاکستان کھیلنے نہیں جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کنگز کی ٹیم کو ایسے انگلش کھلاڑی نے جوائن کر لیا جو باؤلرز کیلئے ڈراؤنا خواب بن سکتے ہیں !


کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے این مورگن نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور اس کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے جب کہ اُمید ہے جلد پوری کرکٹ پاکستان میں ہوگی۔

  یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ این مورگن نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اب تک ایک میچ بھی نہیں کھیلا کیوں کہ انہوں نے کل ہی اپنی ٹیم کراچی کنگ کو جوائن کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں