شارجہ :پاکستان سپر لیگ یو اے ای کے میدانوں میں کھیلی جا رہی ہے جس میں متعدد بار پاکستانی کھلاڑیوں کی آپس میں لڑائی ہوئی ہے ۔ شاہد آفریدی کی اںڈر 19 کھلاڑی سیف بدر کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب بھیجنے کا اشارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو شاہد نے سیف سے معذرت بھی کر لی ۔ محمد عامر اور احمد شہزاد کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھنے کو ملی لیکن لاہور قلندرز کے کھلاڑی سہیل خان نے تو حد ہی کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں : شاہد آفریدی نے اپنے رویے پر سیف بدر سے معافی مانگ لی
کوئٹہ اور لاہور قلندرز کے درمیان 26 ویں میچ میں کوئٹہ کی اننگز کا 19 ویں اوور جاری تھا جس مین سہیل خان بائولنگ کر رہے تھے اور کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد اور محمد نواز وکٹ پر بیٹنگ کر رہے تھے ۔ سرفراز احمد جب آف سٹرائیک ہوئے تو محمد نواز نے سہیل خان کی گیند کا سامنا کرنا تھا اس کیلئے سہیل خان اپنی فیلڈنگ کی سیٹ کر رہے تھے ۔یاسر شاہ جو کہ سکویئر لیگ پر فیلڈنگ کر رہے تھے انہیں سہیل خان نے ایڈجسٹ کرنا چاہا لیکن یاسر شاہ کی جانب سے کوئی توجہ حاصل نہ کرنے پر سہیل خان نے انہیں گیند دے ماری جس پر یاسر شاہ سٹپٹا سے گئے ۔ یاسر شاہ بھی غصے میں آگئے ۔ اس سے پہلے کہ معاملہ زیادہ بڑھتا لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے معاملہ رفع دفع کروا دیا ۔
Sohail Khan decides if the fielder Yasir Shah won't stand where he wants him to he will just throw the ball at him #PSL2018 #LQvQG pic.twitter.com/8G6C4k5JH1
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) March 14, 2018
بات یہاں تک بگڑ گئی کہ میچ جیتنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا ۔
خیال رہے پاکستان سپر لیگ تھری کے 26ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 17 رنز سے شکست دیدی ، لاہور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں پر 187 رنز بنائے ۔اس میچ میں فخز زمان نے 6 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 50 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز کھیلی جو کہ پی ایس ایل تھری کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل تھری ، لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کو 17 رنز سے شکست دیدی
مطلوبہ ہدف کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کی ٹیم 169رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ، مڈل آرڈر بلے باز روسو کے علاوہ کوئی بلے باز قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا ، روسو نے بائیس گیندوں پر پانچ چھکوں کی بدولت 42 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں