بگ باس کی فاتح شلپا شندے سنیل گروور کے ساتھ کامیڈی شو کریں گی

12:56 PM, 15 Mar, 2018

ممبئی:بھارت کے معروف ریئلٹی شو بگ باس کی فاتح شلپا شندے معروف کامیڈین سنیل گروور کے ساتھ مل کر کامیڈی شو کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کامیڈی کنگ سنیل گروور کے ساتھ شوکریں گی جبکہ اس شو کی پروڈیوسر پریتی سیموس ہونگی۔شو کے حوالے سے پروڈیوسر پریتی کا کہنا تھا کہ وہ کامیڈی نائٹ ود کپل شرما اوردی کپل شرما شو جیسا ایک کامیڈی شو کرنا چاہتی ہیں جس میں وہ شلپا شندے اور سنیل گروور کو لینا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا سٹار پریاپرکاش کے والدین نے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی

خیال رہے کہ سنیل گروور نے کامیڈین اور اداکار کپل شرما کے ساتھ شو کے حوالے سے بھارتی انڈسٹری سمیت پوری دنیا میں شہرت حاصل کی اور کپل شرما ،گروور کے درمیان جھگڑا ہونے کے بعد دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں تھی۔دوسری جانب اداکارہ شلپا شندے رئیلٹی شو بگ باس کی فاتح بھی ہیں۔

مزیدخبریں