'مضبوط معیشت و خوشحالی ہو گی تو کوئی میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گا'

'مضبوط معیشت و خوشحالی ہو گی تو کوئی میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گا'

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہمیں بیڑہ غرق و ستیاناس کا بیانیہ دیا جاتا ہے جو غلط ہے لیکن ہمارے پاس بہت سی کامیابیاں ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:توہین عدالت کیس، طلال چودھری پر فرد جرم عائد کر دی گئی

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج ریاست چڑھائی پر ہے اور دہشتگرد محاصرے میں ہیں لیکن پہلے لوگ کراچی چھوڑنے کی باتیں کرتے تھے اب کراچی میں پی ایس ایل آ رہا ہے۔ پاکستان آج چین کے مقابلے میں بہت پیچھے ہے جبکہ مضبوط معیشت و خوشحالی ہو گی تو کوئی میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گا جب کہ معیشت نہیں سنبھالی تو نوجوانوں کو پاکستانیت سمجھ نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور دھماکے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے رائے ونڈ میں بزدلانہ کارروائی کی اور بزدلانہ واقعات سے بڑے قومی منصبوبے متاثر نہیں ہوں گے۔ مؤثر حفاظتی انتظامات سے رائے ونڈ بڑی تباہی سے بچ گیا اور ہمارے حفاظتی انتظامات کافی مؤثر ہیں۔

مزید پڑھیں: نیب نے احد خان چیمہ کی اہلیہ کیخلاف بھی انکوائری کا آغاز کر دیا

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دشمن دیکھ رہا ہے کہ پاکستان میں روشنیاں بحال ہو رہی ہیں اور ملک میں امن آ گیا ہے جبکہ کھیل کے میدان آباد ہ ورہے ہیں۔ اکادُکا واقعات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا جبکہ سیکیورٹی ادارے چوکس ہیں اور قومی منصوبے پلان کے مطابق جاری ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں