لاہور: قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات سمیت پولیس اہلکاروں اور افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شہید محمد سعید، اسلم، منظور، تنویر اور سعید کی میتیں تدفین کے لئے آبائی علاقوں کو بھجوائی جائیں گی جس کے بعد انہیں مکمل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:نیب نے احد خان چیمہ کی اہلیہ کیخلاف بھی انکوائری کا آغاز کر دیا
گزشتہ روز رائیونڈ اجتماع گاہ کے باہر قائم پولیس چیک پوسٹ کے قریب رات 9 بجے کے قریب خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید ہوئے تھے۔
پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حملہ آور نے تین سے چار کلو بارودی مواد خود کش جیکٹ میں لگایا ہوا تھا۔ دھماکے کے مقام سے مشتبہ دہشت گرد کے جسم کے اعضاء بھی ملے جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے لیب بھجوا دیا گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں