نیب نے احد خان چیمہ کی اہلیہ کیخلاف بھی انکوائری کا آغاز کر دیا

نیب نے احد خان چیمہ کی اہلیہ کیخلاف بھی انکوائری کا آغاز کر دیا

: ذرائع کے مطابق آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ قومی احتساب بیورو لاہور نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی اہلیہ صائمہ چیمہ کے خلاف بھی انکوائری کا آغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق احد خان چیمہ کی اہلیہ صائمہ چیمہ سرکاری افسر ہیں۔ نیب نے صائمہ چیمہ کے اثاثوں کی تفصیلات کی چھان بین کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اپنی صفائی پیش کرنے کے لئے طلب کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: توہین عدالت کیس، طلال چودھری پر فرد جرم عائد کر دی گئی

احد چیمہ سے دوران تفتیش ایسے شواہد ملے کہ بہت سے اثاثے اور بڑی جائیداد ان کی اہلیہ کے نام ہے۔ نیب نے اس حوالے سے صائمہ چیمہ سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آشیانہ کرپشن کیس میں تفتیش کے لیے احد چیمہ کے بہنوئی منصور، سالی نادیہ، بہن سعدیہ اور اہلیہ نیب آفس پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:'لڑائی کے حق میں نہیں ہوں، سینیٹ الیکشن میں جو ہوا پوری قوم نے دیکھا'

ادھر چیئرمین نیب نے ایک اور اہم کیس کھولنے کی منظوری دے دی جس کے بعد نیب لاہور نے آئندہ ہفتہ ڈی جی اینٹی کرپشن کو طلب کر لیا۔ نیب زرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن مظفر علی رانجھا کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر طلب کیا گیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں