ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا قوی امکان

11:02 AM, 15 Mar, 2018

شارجہ:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کو  ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان نوجوان کھلاڑیوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی اور حسین طلعت جبکہ لاہور قلندرز کے آغا سلمان شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی پی ایس ایل کی اہم ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آنے سے معذرت
  

پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی انجریز کے باعث سلیکشن کمیٹی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان پی ایس ایل فائنل کے دوران کیا جائے گا جب کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کو حتمی شکل دینے کے لئے مشاورت کا بھی آغاز کردیا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 3 کے فائنل کے ٹکٹس کی فروخت آج رات 12 بجے سے شروع ہوگی
  

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں آرام دیا جائے گا جب کہ فاسٹ بولر محمد عرفان ٹیم میں واپسی کے مضبوط امیدوار ہیں اور ان فٹ رومان رئیس کی جگہ عثمان شنواری کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں