سوشل میڈیا سٹار پریاپرکاش کے والدین نے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی

10:46 AM, 15 Mar, 2018

ممبئی :سوشل میڈیا پر راتوں رات اپنی خاص اداﺅں کی وجہ سے شہرت کی بلندیوںپر پہنچنے والی بھارتی اداکارہ پریا پرکاش پر والدین کی جانب سے موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریا پرکاش کیلئے ایک نئی مشکل اس وقت کھڑی ہوئی جب اس کے والدین نے اداکارہ پر یہ پابندی لگادی کہ وہ اپنا موبائل فون بھی استعمال نہیں کرسکتی جبکہ اس کیلئے آنے والی کوئی بھی کال وہ اپنی والد ہ کے موبائل فون پر سن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:احتساب عدالت سے اہم خبر آگئی، نواز شریف اور مریم نواز کو اجازت مل گئی

پریا پرکاش کے والد نے بتایا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اپنی بیٹی کی حفاظت کے پیش نظر کیا ہے اور پریا کو جو موبائل دیا گیا ہے اس میں ’سم کارڈ‘ نہیں ہے جس کی وجہ سے اس کو جو بھی کال آتی ہے وہ اپنی والدہ کے موبائل فون پر ریسیو کرتی ہے جبکہ انٹرنیٹ بھی وہ انہی کے موبائل پر استعمال کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کے سائنسدان کی آخری نصیحت سے لوگ دنگ رہ گئے 

خیال رہے کہ اپنی خاص مسکراہٹ اور ’آئی بروز‘ کے اشارے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پریا پرکاش بھارتی ملیا لم فلموں کی اداکارہ ہے اور سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ہالی ووڈ اداکارہ کائلی جینر اور معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد تیسری شخصیت تھی جن کے فالورز کی تعداد زیادہ ہے۔

مزیدخبریں