دبئی : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آج ہماری کوشش تھی کہ میچ جیت کر اپنی پوزیشن کو بہتر بنائیں لیکن فخر زمان نے بہت شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے بہت کلین شاٹس کھیلیں ۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمدکا کہناتھا کہ ہماری کوشش تھی آج کا میچ جیت جائیں تاکہ پوزیشن اچھی ہوجائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آخر میں خود بیٹنگ کرنے کا چانس اس لئے لیا کہ شاید کام چل جائے لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔واضح رہے کہ لاہور قلندرزکے بیٹسمین فخر زمان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 50گیندوں پر 94رنز بناکر ’’مین آف دی میچ‘‘ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔
کوشش تھی کہ میچ جیتیں ، لیکن فخر زمان بہترین کھیلا : سرفرار احمد
09:39 AM, 15 Mar, 2018