کھٹمنڈو: نیپال کے متنازع چیف جسٹس گوپال پراجولی کو کاغذات میں جعلی تاریخ پیدائش درج کرنے پر برطرف کر دیا گیا۔ نیپالی چیف جسٹس نے اپنی تاریخ پیدائش میں تبدیلی کی تھی تاکہ طویل عرصے تک چیف جسٹس رہ سکیں۔
مزید پڑھیں: نواز شریف نے ہمیشہ جعلی مینڈیٹ خریدا: نیر حسین بخاری
جعلی تاریخ پیدائش کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جوڈیشل کونسل نے کی انکوائری کی اور فیصلہ سنایا کہ پراجولی کو 7 ماہ قبل سبکدوش ہو جانا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے روس کے سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا
گوپال پراجولی نے جعلی تاریخ پیدائش کا معاملہ سامنے لانے والے اخبار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں