ایون فیلڈ ریفرنس کیس،شریف خاندان کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی

09:25 AM, 15 Mar, 2018

اسلام آباد:احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میںشریف خاندان کے خلاف کیس کی سماعت آج ہورہی ہے جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز اختتامی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں اور ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر آج شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کریں گے،استغاثہ کے اہم گواہ پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءاپنا بیان قلمبند کروائیں گے اورسپریم کورٹ سے 10 بجے ریکارڈ لے کر آئیں گے۔

واجد ضیاءکا بیان قلمبند ہونے پر مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے وکیل امجد پرویز گواہ پر جرح کریں گے،امجد پرویز کی جرح کے بعد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث واجد ضیاءپر جرح کریں گے۔واجد ضیاء کے بعد آخر میں گواہ تفتیشی افسر نیب کا بیان قلمبند کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر واجد ضیاءکا بیان مکمل نہ ہو سکا تھا۔

مزیدخبریں