لاہور کے علاقہ ٹاﺅن شپ کے گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ،ایک شخص زخمی

08:26 AM, 15 Mar, 2018

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہورکے علاقے ٹائون شپ اے ون کے ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی جبکہ واقعے کی نوعیت جاننے کیلئے پولیس موقع پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رائیونڈ میں پولیس کیمپ کے قریب دھماکہ ،9افراد شہید

یاد رہے کہ گزشتہ روز رائیونڈ میں اجتماع گاہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید ہوگئے۔دھماکے کے نتیجے میں 13 پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں