نیو یارک: امریکا کی کئی ریاستیں اسٹیلا نامی برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئیں، ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں، کروڑوں افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ، شدید برفباری کے باعث پانچ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
امریکا کی گئی ریاستوں میں شدید برفباری سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں، سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے صورتحال سنگین بنادی ہے۔
نیویارک، نیوجرسی، پینسلوینیا اور ورجینیا میں ڈھائی فٹ برف ریکارڈ کی گئی ہے، ہزاروں تعلیمی ادارے اور ہائی ویز بند ہیں۔ 8800 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
طوفان کے سبب کئی ریاستوں میں ہنگامی حالات کا نفاذ کیا گیا ہے، کم از کم پانچ کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اسٹیلا، نیو انگلینڈ اور نیویارک سے ہوتا ہوا کینیڈا کا رخ کرے گا۔