کراچی : فلمساز سہیل کاشمیری اپنی فلم ”اب تو بینڈ بجے گا“ کی شوٹنگ مختلف مراحل میں نمٹا رہے ہیں جبکہ اب ہدایتکار جمشید جان محمد نے ”بینڈ بج گئی“ کے نام سے فلم بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ بھی کراچی میں کی جائے گی۔
”بینڈ بج گئی“ کے موسیقار تنویر آفریدی ہیں جو اس سے قبل فلم ”نو پیسہ نو پرابلم“ کا میوزک بھی ترتیب دے چکے ہیں۔ تنویر آفریدی کا شمار نامور موسیقار نثار بزمی مرحوم کے ہونہار شاگردوں میں ہوتا ہے۔
بقول تنویر آفریدی وہ میوزک میں نئے تجربات سے عوام کو محظوظ کریں گے۔ کامیڈی ایکشن فلم ”بینڈ بج گئی“ کے مصنف عمر خطاب اور مکالمے اسکرین پلے ابن آس نے تحریر کئے ہیں۔