گولیوں کی جگہ کتابیں خریدیں، ننھی پاکستانی لڑکی کا مودی کو خط ارسال

اسلام آباد: گیارہ سالہ پاکستانی لڑکی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو امن کا دعوت نامہ ارسال کر دیا ، گیارہ سالہ عقیدت نوید نے نریندر مودی کے نام خط میںدونوں ملکوں کی حکومتوں کو گولیوں کی جگہ کتابیں خریدنے کا مشورہ دے دیا۔

گولیوں کی جگہ کتابیں خریدیں، ننھی پاکستانی لڑکی کا مودی کو خط ارسال

اسلام آباد: گیارہ سالہ پاکستانی لڑکی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو امن کا دعوت نامہ ارسال کر دیا ، گیارہ سالہ عقیدت نوید نے نریندر مودی کے نام خط میں دونوں ملکوں کی حکومتوں کو گولیوں کی جگہ کتابیں خریدنے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کا مطابق نریندر مودی کے نام خط میں گیارہ سالہ عقیدت نوید لکھتی ہیں کہ مستقبل میں کامیابیاں چاہتے ہیں تو امن کے لئے کام کریں، اچھے تعلقات سے پاکستان اور بھارت دونوں کو فائدہ ہو گا۔عقیدت نوید نے دونوں ملکوں کی حکومت کو گولیوں کی جگہ کتابیں خریدنے کا مشورہ دیا ہے۔ عقیدت نوید لاہور کی رہائشی ہیں اور 5 ویں جماعت میں پڑھتی ہیں۔ اس سے پہلے عقیدت نوید بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور اسلام آباد میں بھارتی سفیر کو بھی خط لکھ چکی ہیں جبکہ بھارتی حکام کی جانب سے عقید ت کو کارڈز بھی موصول ہو چکے ہیں۔