سیئول: امریکی کی آنکھوں میں چبھنے والے شمالی کوریا کے خلاف پلان تیار ہوگیا۔
80 لڑاکا طیاروں سے لیس امریکی بحری بیڑا جنوبی کوریا پہنچ گیا۔ جنوبی کوریا کے ملٹری حکام نے انکشاف کیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی امریکی طاقت شمالی کوریا کے لیڈر کی طاقت کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے۔
ملٹری آفیشل کے ذرائع کے مطابق امریکا نے جنوبی کوریا میں ڈرون طیارے بھی پہنچا دیے ہیں جبکہ امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجیں اس سال بڑے پیمانے پر مشقوں میں شمالی کوریا کی ملٹری تنصیبات کو تباہ کرنے کی مشق کریں گی۔