ملتان:شادی میں کروڑوں روپے کاجہیز دیاگیا

09:44 PM, 15 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

ملتان: ملتان میں مہنگی شادی مہنگی پڑگئی ۔اتنا پیسہ کہاں سے آیا، کروڑوں کا جہیز کیسے دیا ؟  ایف بی آر نے اہل خانہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے24مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

گزشتہ دنوں ملتا ن میں لڑکی والوں نے جہیزمیں 3درجن سونے کی انگوٹھیاں، دلہے کے بھائیوں کےلئے 5ون ٹو فائیوموٹرسائیکلیز  اور دلہے میاں کے لیے چمکتی ہوئی نئے ماڈل کی گاڑی دی تو سوشل میڈیاپر خوب دھوم مچی۔
کروڑوں روپے کاجہیز دینے پر ایف بی آر حرکت میں آگیا۔حکام نے دونوں خاندانوں کو24 مارچ کومحکمہ انکم ٹیکس کے روبرو پیش ہونے کاحکم صادر کردیا۔

مزیدخبریں