کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے چیف کمشنر مردم شماری آصف باجوہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ کراچی میں مردم شماری کا طریقہ کار بدلا جائے، کثیر المنزلہ رہاشی عمارات کو ایک ش نمبر الاٹ ہونے سے بلاک کی تعداد کم ہو جائے گی.
متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے چیف کمشنر مردم شماری آصف باجوہ کو خط میں کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں میں مردم شماری بلاک، چارج اور سرکل میں دانستہ غیر قانونی کمی کا خدشہ ظاہر کیا ۔ خط کے متن کے مطابق شہری علاقوں میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں کئی فلیٹس موجود ہیں جبکہ مردم شماری میں ہر عمارت میں صرف ایک ش نمبر کا اندراج کیا جاریا ہے۔
اس خانہ شماری سے شہری علاقوں میں بلاک کی تعداد کم ہوجائے گی جبکہ گاؤں دیہات میں ہر جھونپڑی، جھگی کشتی تک پرالگ الگ ش نمبر ڈالےجاتے ہیں۔
فاروق ستار نے درخواست کی ہر عمارت میں جتنے بھی فلور ہوں ان سب کو علیحدہ علیحدہ ش نمبر الاٹ کئے جائیں ۔بصورت دیگر مردم شماری کی شفافیت کا عمل مشکوک ہوجائے گا۔