اسلامک یونیورسٹی میں خواتین سٹوڈنٹس پر مردوں کی طرح بال بنانے یا ان کی کسی طرح سے نقل کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلامک یونیورسٹی میں خواتین سٹوڈنٹس پر مردوں کی طرح بال بنانے یا ان کی کسی طرح سے نقل کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

09:28 PM, 15 Mar, 2017

ریاض: سعودی عرب کی امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی میں خواتین سٹوڈنٹس پر مردوں کی طرح بال بنانے یا ان کی کسی طرح سے نقل کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ یونیورسٹی حکام کا کہناہے کہ مردوں کی طرح بال بنانے یا ان کی طرح کا لباس پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والی سٹوڈنٹس کو بغیر کسی وارننگ کے یونیورسٹی سے برطرف کر دیا جائے گا ۔

ایک اور پیغام میں یونیورسٹی حکام نے اس ہفتے میں خواتین ورکرز اور سٹوڈنٹس کو حجاب کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ اس ہفتے میں خواتین کے احاطے میں کچھ تعمیراتی کام ہو ریا ہے جس میں مرد موجود ہیں ۔

مزیدخبریں