نئی دہلی: بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار اجے دیوگن نے فلم ڈائریکٹر روہت شیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد کچھ خاص انداز میں دی ہے۔ اجے دیوگن نے بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ”گول مال “ سیریز کی چوتھی فلم گول مال اگین ' کی ایک تصویر شیئر کی ۔جس میں فلم کے تمام کردار موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روہت شیٹی کے 43 ویں سالگرہ پر اپنے گول مال ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اجے دیوگن نے لکھا، ”سالگرہ مبارک-- بالکل ہماری گول مال فیملی کی طرح“۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گول مال اگین میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپور، پرینیتی چوپڑا، تبو اور نیل نتن مکیش نظر آئیں گے۔ گول مال سیریز کی تیسری فلم گول مال 3 کے سات سال بعد آ رہی ہے. سیریز کی پہلی فلم میں اداکارہ رما سین نے اہم کردار ادا کیا تھا، دوسری اور تیسری فلم میں کرینہ کپور خان تھیں وہیں چوتھی فلم میں پرینیتی چوپڑا اور تبو نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ یہ فلم رواں سال اکتوبر میں بڑے پردے کی زینت بنے کی۔
”سالگرہ مبارک-- بالکل ہماری گول مال فیملی کی طرح“
نئی دہلی: بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار اجے دیوگن نے فلم ڈائریکٹر روہت شیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد کچھ خاص انداز میں دی ہے۔ اجے دیوگن نے بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ”گول مال “ سیریز کی چوتھی فلم گول مال اگین ' کی ایک تصویر شیئر کی ۔جس میں فلم کے تمام کردار موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روہت شیٹی کے 43 ویں سالگرہ پر اپنے گول مال ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اجے دیوگن نے لکھا، ”سالگرہ مبارک-- بالکل ہماری گول مال فیملی کی طرح“۔
09:03 PM, 15 Mar, 2017