ممبئی : بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس ممبئی میں اپنا ریستوران کھولیں گی۔ جیکولین اس سے قبل اپنے آبائی وطن سری لنکا میں اپنا ذاتی اور پارٹنر شپ پر ممبئی کے علاقے جوہو میں ریستوران چلا رہی ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے دوست مشہانی سنگھانی کے ساتھ اسی علاقے میں ایک اور ریستوران کھول رہی ہیں،جس کے مینیو کے انتخاب اور سجاوٹ میں وہ اپنی فلمی مصروفیات سے وقت نکال کر ذاتی دلچسپی لے رہی ہیں۔