چینی نوجوان نے 48سیکنڈ زمیں 150ناریل توڑ دیے

08:25 PM, 15 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

شنگھائی: چینی نوجوان نے 48سیکنڈ زمیں 150ناریل توڑ ڈالے۔ چینی نوجوان نے نہ صرف اپنے ہاتھ سے ناریل توڑنے کا مظاہرہ کیا بلکہ نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

چین کے صوبےگوآنگ ڈونگ کے شہرفوشان سے تعلق رکھنے والے لی وب جون نامی نوجوان نے صرف48سیکنڈ میں150ناریل اپنے ہاتھ سے یوں توڑے کہ جیسے ناریل نہیں بسکٹ ہوں۔

چینی نوجوان نے نہ صرف اپنے اس مظاہرے سے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی توڑ ڈالا،اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک منٹ میں 124ناریل توڑنے کا تھا۔

مزیدخبریں