لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن آج دوبارہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے جس میں انہوں نے بکیز سے رابطوں کا اعتراف کر لیا۔پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن آج دوبارہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے، گزشتہ روز اوپنر سے ساڑھے 4 گھنٹے تک پوچھ گچھ جاری رہی.
اس دوران بکی سے روابط کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے گئے، ذرائع کے مطابق اس اسکینڈل میں مزید نام سامنے آنے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق شاہ زیب حسن نے پی سی بی اینٹی کرپشن کے سامنے بکیز سے مبینہ رابطوں کا اعتراف کر لیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹربیونل کو بتایا ہے کہ بکیز کی جانب سے نقصان پہنچانے کی دھمکیوں کی وجہ سے خاموش رہا اور پی سی بی کو آگاہ نہیں کر سکا۔ شاہ زیب حسن پر کل فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔