اسلام آباد: مارچ میں ڈبل تڑکا ہوگا۔ سردی اور دھوپ دونوں ملیں گے۔محکمہ موسمیات نے دوبارہ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔آئندہ ہفتے پھربارش ہوگی اوربرفباری بھی ہوگی۔ملکہ کوہسار، گلیات میں آئندہ ہفتے بارش اور برف باری کی پیشنگوئی درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر نیچے جائے گا۔کشمیر،گلگت بلتستان، پنجاب ، خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ،ژوب، قلات ،مالاکنڈ، ڈی آئی خان، ڈی جی خان ،سرگودھا ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔اس دوران راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد اور ملتان میں بوندا باندی ہو سکتی ہے.