لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ سندھ اور بلوچستان کو مردم شماری پر تحفظات ہیں تاہم اس معاملے کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتے ۔
پیپلزپارٹی کے مرحوم سینیٹر کاظم خان کی رہائش گاہ پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری پر پارٹی کو تحفظات ہیں۔
بلاول بھٹو نے شکوہ کیا کہ میاں صاحب کو سندھ میں خوش آمدید کہتے ہیں انہیں سیکیورٹی بھی دے رہے ہیں لیکن انہیں پنجاب میں برداشت نہیں کیاجارہا ۔
بلاؤ ل بھٹو نے سوشل میڈیا پر پابندی کی تجویز کو غیر جمہوری قراردیا اور کہا اگر ایسا ہوا تو مخالفت کریں گے۔
بلاول بھٹو اچھرہ میں پارٹی رہنما میاں خالد سعید مرحوم کے گھر بھی گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔