علماءنے بھارتی گلوکارہ کیخلاف 46 فتوے جاری کر دیے

گوہاٹی: بھارتی ٹی وی کے مشہور ریالٹی شو انڈین آئیڈل جونیئر سے شہرت کی بلنددیوں پر پہنچنے والی بالی ووڈ سنگر ناہید آفرین کے خلاف 42 علما نے فتوی جاری کر دیئے ۔ سال 2015 کے انڈین آئیڈل 'شو میں سیکنڈ رنر اپ رہی 16 سال کی ناہید آفرین کو 25 مارچ کو آسام کے کالج میں پرفارم کرنا تھا اور اس بات سے ناراض ہو کر علما ناہید اور منتظمین کے خلاف کل 46 فتوے جاری کئے ۔ جبکہ گلوکارہ نے کہا، میں کسی سے نہیں ڈرتی ۔

06:58 PM, 15 Mar, 2017

گوہاٹی: بھارتی ٹی وی کے مشہور ریالٹی شو انڈین آئیڈل جونیئر سے شہرت کی بلنددیوں پر پہنچنے والی بالی ووڈ گلوکارہ ناہید آفرین کے خلاف 42 علما نے فتوی جاری کر دیئے ۔ سال 2015 کے انڈین آئیڈل 'شو میں سیکنڈ رنر اپ رہی 16 سال کی ناہید آفرین کو 25 مارچ کو آسام کے کالج میں پرفارم کرنا تھا اور اس بات سے ناراض ہو کر علما ناہید اور منتظمین کے خلاف کل 46 فتوے جاری کئے ۔ جبکہ گلوکارہ نے کہا، میں کسی سے نہیں ڈرتی ۔

فتووں میں لکھا گیا ہے کہ اس طرح کے گانے بجانے کا پروگرام مکمل طور پر شریعت کے خلاف ہے۔ تاہم اس پورے معاملے پر پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ناہید نے حال ہی میں دہشت گردی جس میں آئی ایس ٹیرر گروپ بھی شامل ہے، کے خلاف کچھ نغمے پرفارم کئے تھے۔خیال رہے کہ انڈین آئیڈل کے پلیٹ فارم سے ہی ناہید نے کامیابی کی ایسی عبارت لکھی کہ اس چھوٹی سی عمر میں ہی ناہید نے سوناکشی سنہا کی فلم اکیرا کے لئے ٹائٹل گانا گایا۔

مزیدخبریں