نوید قمر اور وزیر قانون زاہد حامد کی ملاقات بے نتیجہ ختم

06:52 PM, 15 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: فوجی عدالتو ں میں توسیع کیلئے قانون کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار،حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتفاق رائے نہ ہو سکا۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ اب پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں ہی پیش رفت ہو سکے گی،حکومت کے ساتھ مزید مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں نوید قمر نے کہا کہ مسودے پر بات نہیں بن سکی، اب اس حوالے سے جو بھی فیصلہ ہو،پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں ہی ہو گا۔ 
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پارلیمانی رہنماؤں کا اگلا اجلاس جمعرات کو بلایا جا سکتا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت ہی کرے گی۔

مزیدخبریں