ممتاز فٹبالر رونالڈینو بھی شاہد آفریدی کے مداح نکلے

05:29 PM, 15 Mar, 2017

لاہور: برازیل سے تعلق رکھنے والے ممتاز فٹ بالر رونالڈینو  بھی شاہد آفریدی کے مداح  نکلے ۔ اور شاہد آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ کہتے ہیں کہ  شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ کے ہیرو ہیں۔ اور میں انکو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔.

رونالڈینو نے سماجی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان جانے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برازیلین فٹ بال ٹیم کے سابق اسٹار رونالڈینو اپنے پاکستان آنے کا اعلان کر چکے ہیں .یہاں وہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کی جدید تکنیک سے آگاہ کریں گے. اس دوران وہ نمائشی میچ بھی کھیلیں گے.

مزیدخبریں