سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچے تحریک آزادی کی شہادتوں میں حصہ دار بننے لگے۔ ضلع کپواڑہ میں کمسن بچوں کنیزہ اور فیصل کو بھارتی فورسز نے گولیوں کا نشانہ بنا دیا۔
سری نگر اسپتال میں کنیزہ نے شہادت کا رتبہ پا لیا جبکہ فیصل کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
اِس سے قبل ضلع کپواڑہ کے علاقے کالا روس میں کریک ڈاؤن میں بھارتی فوج نے 3 حریت پسند شہید کر دیے۔