لاہور: اداکارہ میرا نے دیدار کیساتھ مل کر گلبرگ میں بیوٹی پارلر بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے علامہ اقبال ٹائون میں دیدار کے دوسرے بیوٹی پارلر کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں دیدار کے والد ادریس بھٹی اور والدہ بلو بیگم نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دیدار نے میرا کا میک اپ بھی کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ میں اداکاری کیساتھ بزنس پر بھی توجہ دینا چاہتی ہوں اور بہت جلد دیدار کیساتھ مل کر بیوٹی پارلر بنائونگی۔