لاہور: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر اپنے ایک پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی فرنچائز خیبرپختونخواہ اور فاٹا کے علاقوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کرے گی اور نوجوان کھلاڑیوں کو یو اے ای میں ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع فراہم کرے گی۔
PZ will give opportunity for our Zalmis from KP & FATA regions along with talent hunt program youngsters to perform at @EmiratesT20 #Champs
— Javed Afridi (@JAfridi10) March 14, 2017
ماہرین کرکٹ کے مطابق جاوید آفریدی پاکستان میں کرکٹ کیلئے جس طرح کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور ہر کوئی ان کی کاوشوں کو سراہنے پر مجبور ہے۔
واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں