وزیراعظم نے خیال داس کوہستانی کو وزن کم کرنے کا مشورہ دے ڈالا

12:43 PM, 15 Mar, 2017

کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے اپنی شگفتہ مزاجی اور برجستہ جملوں سے گزشتہ روز ہولی کی تقریب کو کشت زعفران بنائے رکھا۔ ہولی کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما خیال داس کوہستانی کے درمیان دلچپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ وزیراعظم نے خیال داس کوہستانی کو مشورہ دیا کہ آپ اپنا وزن کم کریں تاکہ مزید چُست و توانا دکھائی دیں۔ انہوں نے لیگی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کا نام کوہستانی ٹھیک ہے لیکن آپ کو کوہستان جیسا نہیں لگنا چاہیئے۔ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے خیال داس نے بھی مزاحیہ انداز میں وزیر اعظم کو جواب دے ڈالا۔

ان کا کہنا تھا لوگ مجھے کہتے ہیں اگر آپ نے اپنا وزن کم کر لیا تو وزیراعظم کی نظر آپ پر نہیں پڑی گی۔

موٹاپے کی وجہ سے وزیراعظم کی نظر آپ پر رہتی ہے۔ اس کے جواب میں وزیراعظم نے کہا میں کوہستان کا دورہ کروں گا اور آپ میرے ساتھ پہاڑیاں چڑھیں گے اگر آپ کا سانس نہیں پھولے گا تو کوہستان میں ڈویلپمنٹ شروع ہو جائے گی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں