ہالینڈ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے،ترک صدر

ہالینڈ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے،ترک صدر

انقرہ :ترک صدر نے ہالینڈ پر الزام عائد کیا ہے کہ انکی حکومت مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہے طیب اردگان کہ کہنا ہے کہ ہالینڈ حکومت کی اخلاقیات کمزور پڑ چکی ہے اور ناکامی انکے سر پر سوار ہے،دوسری جانب ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹا کا کہنا ہے کہ نے ترک صدر کے بیان کو جھوٹ قرار دیا ہے اور اردوان جذباتی ہو رہے ہیں،
تفصیلات کے مطابق ترک صدر نے ہالینڈ پر الزام عائد کیا کہ 1995بوسینا میں جاری جنگ کے دوران ہالینڈ نے مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔واضح رہے اس سے ترکی نے ہالینڈ کی جانب سے اس کے وزرا کو ریفرینڈم کے لیے مہم چلانے سے روکنے کے بعد کئی جوابی اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ترک نائب وزیر اعظم نعمان کرتلمش نے کہا تھا کہ ہالینڈ کے سفیر کو انقرہ واپس آنے سے روکا جائے گا اور اعلیٰ سطح کے سیاسی مذاکرات منسوخ کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ ترکی کی جانب سے جرمنی، آسٹریا، سوئٹرزلینڈ اور ہالینڈ میں ریلیاں نکالنے کی کوشش کو روکا گیا تھا۔جرمن چانسلر نے ہالینڈ کو ’مکمل حمایت اور ساتھ دینے کا کہا ہے۔  جس کے بعدترکی اور یورپ کے تعلقات مسسلسل خراب ہو رہے ہیں