بھارت: فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، پائلٹ محفوظ رہے

11:58 AM, 15 Mar, 2017

نئی دہلی: بھارتی شہر الہ آباد کے ایئر پورٹ پر ہیلی کاپٹر نے کریش لینڈنگ کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق الہ آباد کے ایئر پورٹ پر انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف ) کا ”چیتک “ ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران لڑ کھڑا گیا جس کے بعد پائلٹ نے کریش لینڈنگ کر دی تاہم اس دوران پائلٹ محفوظ رہے۔

ہیلی کاپٹر نے الہ آباد کے بامرآلی ایئر بیس سے اڑان بھری تھی کہ کچھ دیر بعد ہی پائلٹ نے فنی خرابی محسوس کی تاہم کریش لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر لڑ کھڑا گیا۔ حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے اور ہیلی کاپٹر کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

واقعے کے بعد ہیلی کاپٹر کی مرمت کا کام جاری ہے اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں