پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل، شاہ زیب آج اپنا نامکمل بیان ریکارڈ کروائیں گے

11:35 AM, 15 Mar, 2017

لاہور: پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے ساڑھے4 گھنٹے تک بیان ریکارڈ کروایا۔ کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے اوپننگ بیٹسمین، کرکٹر آج دوبارہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے اور اپنا نامکمل بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

شاہ زیب حسن پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے ساتھ دوسرے پلیئرز کو اکسانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

فکسرز کے خلاف آپریشن کلین اپ میں محمد عرفان پہلے ہی راڈار میں آ چکے ہیں۔ بکیز سے چپکے چپکے ملاقاتیں کیں۔ بورڈ کو خبر ملی تو شامت آئی اور چارج شیٹ تھماتے ہوئے عرفان کو معطل کر دیا۔ ساتھ ہی چودہ دن میں جواب داخل کرنے کا حکم سُنا دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں