انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ، روجر فیڈرر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

11:27 AM, 15 Mar, 2017

کیلی فورنیا: انڈین ویلز میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے سنگلز میچز میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔ سوئٹزرلینڈ کے اسٹار پلیئر روجر فیڈرر نے امریکہ کے سٹیو جونسن کے خلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور اسے سات چھ اور سات چھ سے ناک آؤٹ کر کے اگلے راؤنڈ میں سیٹ پکی کی۔

پری کوارٹر فائنل مرحلے میں فیڈرر کا مقابلہ ان کے پرانے حریف اور دوست اسپینش سٹار رافیل نڈال سے طے پا گیا ۔

سابق نمبر ون رافیل نڈال کو اپنے ہم وطن حریف فرنینڈو ورڈاسکو کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل ہوئی۔ سنگلز کے ایک اور میچ میں فورتھ سیڈ جاپان کے Kei Nishikori نے لکسمبرگ کے Gilles Muller کو چھ دو اور چھ دو سے آؤٹ کر کے پری کوارٹر فائنل میں رسائی ممکن بنائی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں