باپ اور بیٹے کا میچ میں ایک ساتھ ففٹی بنانے کا انوکھا کارنامہ

11:21 AM, 15 Mar, 2017

جمیکا: شیو نرائن چندر پال نے اپنے 20 سالہ کیریئر کے دوران کئی اعزاز پائے۔ اب وہ اپنے بیٹے ٹیگ نرائن کے ساتھ گیانا کی جانب سے کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

چندر پال نے جمیکا کیخلاف اپنی 136 ویں فرسٹ کلاس نصف سنچری بنائی، 2 روز بعد اسی مقابلے میں ان کے بیٹے ٹیگ نرائن بھی 50 رنز تک پہنچے۔ 1931 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی باپ بیٹے نے ایک ہی میچ میں ففٹی پلس اسکور بنایا ہو۔

آخری مرتبہ جارج گن اور بیٹے جارج ورنن نے ناٹنگھم شائر کے لیے ایک ہی مقابلے میں سنچریاں اسکور کی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں