حج پرمٹ منسوخی فیس اوقات کے لحاظ سے مختلف ہو گی

10:46 AM, 15 Mar, 2017

جدہ :سعودی وزارت حج کے اعلان کے مطابق حج پرمٹ منسوخی فیس کی رقم ادائیگی سے قبل اور بعد میں مختلف ہوں گی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ادائیگی سے قبل منسوخی "سِول سٹیٹس اینڈ پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ" کی منظوری کے بعد حج ایجنٹ کے ذریعے ہوگی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے مسترد کیے جانے کی صورت میں متعلقہ شخص کو " سِول اسٹیٹس اینڈ پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ" کی منظوری کے بعد حج ایجنسی سے ہی رابطہ کرنا ہوگا۔
تاہم مطلوبہ فیس کی ادائیگی اور پرمٹ کے چھپ جانے کے بعد، منسوخی کی درخواست براہ راست حج ایجنٹ کوجمع کرائی جائے گی اور اس کو قوانین اور پالیسی کے مطابق نمٹایا جائے گا۔مقررہ فیس کی ادائیگی سے قبل پرمٹ منسوخ کرانے کی صورت میں کوئی اضافی فیس لاگو نہیں ہوگی۔ اگر وزارت داخلہ کی جانب سے اجازت منسوخ کی گئی تو منسوخی فیس 25 ریال فی عازم حج ہو گی اور اس کے علاوہ اضافی 5 ریال بینک ٹرانسفر کی مد میں لیے جائیں گے۔
پرمٹ کے چھپ جانے اور 25 ذوالقعدہ سے قبل منظوری حاصل کرنے کی صورت میں منسوخی فیس 50 ریال فی عازم حج ہو گی اور اس کے علاوہ اضافی 5 ریال بینک ٹرانسفر فیس ہو گی۔اگر پرمٹ کی منسوخی 25 ذوالقعدہ سے یکم ذوالحجہ کے درمیان ہوتی ہے تو بھی منسوخی فیس 50 ریال ہوگی۔ فیس کی واپسی کا عمل 4 دنوں میں مکمل ہوگا۔ ادائیگی کا عمل پورا ہونے کے بعد کوئی بھی شخص آن لائن ذریعے سے معاہدے کی ایک کاپی حاصل کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں