واشگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وائٹ ہاوس میں ملاقات ہوئی ہے۔سعودی لیڈرشپ سے پہلی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد سے ملاقات میں امریکی نائب صدر مائیک پینس بھی موجود تھے۔ سعودی ولی عہد نے امریکی صدر کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ولی عہد محمد بن سلمان اور نئے امریکی صدر کی یہ پہلی ملاقات ہے، ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان باہمی امور سے متعلق گفتگو ہوئی۔ملاقات میں سنیئر مشیر جیرڈ کشنر اور قومی سلامتی مشیربھی موجود تھے، ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے ایک ساتھ لنچ بھی کیا۔