پاکستان اور افغانستان میں اعلیٰ سطحی مذاکرات آج لندن میں ہوں گے

پاکستان اور افغانستان میں اعلیٰ سطحی مذاکرات آج لندن میں ہوں گے

لندن: پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زاخیلوال نے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ افغان سیکورٹی مشیر حنیف آتمار کے ہمراہ برطانوی حکومت کی میزبانی میں پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور برطانوی قومی سلامتی کےمشیر مارک لائل بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔ ملاقات میں پاک افغان دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدہ صورت حال اورپاک افغان سرحد کی بندش کے معاملات پر گفتگو ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں