عمران خان کو صدارت سے ہٹانے اور انٹرپارٹی الیکشن کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دے دیا

عمران خان کو صدارت سے ہٹانے اور انٹرپارٹی الیکشن کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دے دیا

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے اور انٹرا پارٹی الیکشن   کے بارے  میں درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں. 

لاہور ہائیکورٹ کا  پانچ رکنی فل بنچ  بانی تحریک انصاف عمران خان  کی درخواستوں پر  20 جون کو سماعت کرے گا. پانچ رکنی فل بنچ کے سربراہ  جسٹس شمس محمود مرزا ہیں.  جسٹس شاہد کریم  ، جسٹس شہرام سرور ،جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسن سید  پانچ رکنی بنچ کا حصہ ہیں.

گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاء کو نوٹس جاری کردیئے تھے. فل بنچ کے روبرو وفاقی حکومت ،پنجاب حکومت اور بانی پی ٹی آئی عمران  کے وکلاء پیش ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں