اسلام آباد میں میکڈونلڈز کے باہر غزہ کے حق میں احتجاج: پولیس کا مظاہرین کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

03:58 PM, 15 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے میکڈونلڈز ایف نائن کے باہر غزہ کے حق میں احتجاج پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 


پولیس کی جانب سے درج مقدمہ میں کہا گیا کہ گزشتہ رات مسلح، ڈنڈے، راڈ اور پتھر اٹھائے میکڈونلڈ کے داخلی راستے کو بند کرکے نعرے بازی کی گئی، مسلح مظاہرین پولیس پر حملہ آور ہوئے اور اسلحہ چھین لیا۔


آیف آئی آر کے  متن میں کہا گیا کہ مظاہرین نے پولیس کی وردی بھی پھاڑی اور پولیس پر سیدھے فائر بھی کیے۔ ڈنڈوں سے حملے کے نتیجے میں پولیس ایس پی موقع پر زخمی ہوئے، فائرنگ کرنے والے افراد جنگل کے راستے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے،مظاہرین کی جانب سے میکڈونلڈز کے اندر موجود سٹاف کو حبس بے جا میں رکھا گیا۔

مزیدخبریں