لاہور: سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار ڈاکٹرز کی گرفتاریوں کیخلاف ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب کے کئی شہروں میں احتجاج کر رکھا ہے۔ینگ ڈاکٹرز نے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی سروسز میں آج کام بند رکھا۔
لاہور،راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان ، اوکاڑہ سمیت پنجاب کے زیادہ ترشہروں میں ینگ ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا۔ ڈاکٹرز نے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کردیا ،مریضوں کا علاج کرنے سے بھی انکار کر دیا۔لاہور میں جنرل اسپتال، میو،سروسز، گنگارام سمیت دیگر ہسپتالوں میں او پی ڈی بند رہیں۔
صدر وائےڈی ا ےکا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری صحت کی معذرت تک کام نہیں کریں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے معافی مانگنے تک او پی ڈیز بند رہیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی پر ایم ایس اور پرنسپل سمیت 4اعلیٰ افسران کو نوکری سے برخاست کردیا تھا۔وزیراعلیٰ کےحکم پر اسپتال کے اعلیٰ افسران کوفوری گرفتار کرلیا گیا۔ساتھی ڈاکٹرز کی گرفتاریوں کیخلاف اب ینگ ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا ہے۔