گورنر پنجاب نے پیپلز پارٹی کے ن لیگ کے ساتھ اتحاد کو بھیانک تجربہ قرار دیدیا

گورنر پنجاب نے پیپلز پارٹی کے ن لیگ کے ساتھ اتحاد کو بھیانک تجربہ قرار دیدیا

لاہور: گورنر پنجاب نے پیپلز پارٹی کے ن لیگ کے ساتھ اتحاد کو بھیانک تجربہ قرار دیدیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ ہتکِ عزت بل کے معاملے پر پنجاب حکومت نے دھوکا کیا، ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کا 16 ماہ کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔ پارٹی کے اندر حکومت میں شمولیت کیلئے رائے بہتر نہیں، پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوگی تو ناکامی کا ملبہ اٹھانا پڑے گا۔

علاوہ ازیں گورنر پنجاب سے یو ایس قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز  نےملاقات کی ۔ تعلیم، زراعت، ماحولیات اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں