9 مئی مقدمات: شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

 9 مئی مقدمات: شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی پر لاہور میں درج مقدمات کا چالان جمع کروانے کی ہدایت کردی ،عدالت نے شاہ محمود قریشی کے تفتیشی افسر  کو چالان جمع کرانے کی ہدایت کی،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا تحریری فیصلہ جاری  کر دیا گیا۔

تحریری فیصلہ  کے مطابق تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی کا 30 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا ،تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی سے کوئی پیش رفت رپورٹ عدالت  میں پیش نہیں کی۔ عدالت شاہ محمود قریشی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتی ہے۔  تفتیشی افسر نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کا موبائل فون ریکور کرنا ہے، شاہ محمود قریشی کے وکیل کے مطابق گرفتاری کے وقت موبائل فون پولیس نے پکڑ لیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں