بانی پی ٹی آئی پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر

بانی پی ٹی آئی پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور: بانی پی ٹی آئی پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

سانحہ نو مئی پر  بانی پی ٹی آئی ، عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کے کیسز سننے والا دو رکنی بینچ تحلیل ہو گیا،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں سماعت کرنے والا دو رکنی بنچ تحلیل ہو گیا۔ لاہور ہائیکورٹ  کی جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کا پنجاب کابینہ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔اس حوالے سے جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 20 جون کو سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ 20 جون سےانسداد دہشتگری ، قتل کی اپیلوں اور فوجداری مقدمات سنے گا۔دو رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی ، عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کی درخواستوں پر  بھی سماعت کرے گا۔

بانی پی ٹی آئی پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعد ڈویژن بنچ کی تشکیل نو کی گئی۔

مصنف کے بارے میں